بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی؛ فضائی نیویگیشن مانیٹرنگ ڈیٹا نے ایران کے خلاف امریکی فضائی جارحیت میں دو کثیر المقاصد ٹرانسپورٹ ٹینکر (MRTT) طیاروں کی موجودگی کی تصدیق کی ہے۔
ان طیاروں کا انتظام امارات کے پاس ہے۔
گذشتہ شب ریاستہائے متحدہ امریکہ کے جنگجو طیاروں نے ری فیولنگ طیاروں اور کثیر المقاصد ٹرانسپورٹ ٹینکرز کی مدد سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایران میں متعدد غیر فوجی اور فوجی مقامات پر حملے کئے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اعلان کیا کہ آج امریکی جارحیت کے "ابتدائی جواب" میں امریکہ کی 85 اہم فوجی تنصیبات کو تباہ کر دیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے مرکزی خاتم الانبیاء(ص) ہیڈکوارٹر نے اپنے اعلان میں کہا: اسلامی ایران کی ارضی سالمیت، خودمختاری اور سرزمین پر جارح امریکی فوج کی جارحیت میں کسی بھی قسم کی معاونت فراہم کرنے والے ممالک مسلح افواج کا جائز ہدف ہونگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110

آپ کا تبصرہ